بہادر ی پرپریسیڈنٹ میڈل, کانسٹبل سی یادیا کو کے ٹی آر کی مبارکباد
حیدرآباد۔16اگست(آداب تلنگانہ نیوز)کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے کانسٹبل سی یادیا کی بہادری کی ستائش کی اور یادیا کو بہادری پر پریسیڈنٹ میڈل کے حصول پرمبارکباد پیش کی۔یادیانے سال 2022میں ایک چین چھیننے والے کی جانب سے متعدد مرتبہ چاقو گھونپ دیئے جانے کے باوجود بہادری کا مظاہرہ کیاتھا اور اسے دبوچ لیاتھا۔سوشیل میڈیا پلیٹ فارم Xپر کے ٹی آر نے یادیا کی جرات مندی کی ستائش کی۔انہوںنے نشاندہی کی کہ یادیا کی جرات مندی تلنگانہ پولیس کے عزم کاثبوت ہے۔جنہوںنے ایک موثر قیادت میں مستقل مزاجی کے ساتھ کام کیاہے۔انہوںنے فرائض اور عوام کی فلاح وبہبود کےلئے یادیا کی خدمات کی ستائش کی اور کہاکہ یادیا کی خدمات تمام ملازمین بالخصوص سرکاری ملازمین کےلئے ایک تحریک ہے۔یادیا اس وقت سی سی ایس مادھاپور میں برسر کار ہے۔یادیانے سال 2022 میں ایک ضعیف خاتون کے گلے سے طلائی چین چھین کر فرار ہونے والے ملزمین کا سراغ لگایاتھا اس وقت ملزمین نے یادیا پر متعد د مرتبہ چاقو سے حملہ کیاتھا ۔یادیا نے زخموں کے باوجود ان کا تعاقب کیاتھا اورانہیں دبوچ لیاتھا۔یادیا 17یوم ہاسپٹل میں زیر علاج رہے تھے