تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
مجلس بلدیہ گجویل میں قومی پرچم الٹا لہرایاگیا
حیدرآباد۔15اگست(آداب تلنگانہ نیوز)گجویل کے بلدی عہدیداران اور منتخبہ عوامی نمائندوں کی لاپرواہی اس وقت کھل کر سامنے آگئی جب 78ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم الٹا لہرایاگیا۔دفتر بلدےہ گجویل کے احاطہ میں یوم آزادی تقریب کےلئے عملہ نے انتظامات روبہ عمل لائے۔وہیں صدرنشین بلدےہ راجہ مولی گپتا نے قومی پرچم کشائی کی رسم انجام دی۔چند افراد نے دیکھاکہ قومی پرچم الٹا لہرارہاہے۔غلطی کو محسوس کرتے ہوئے فی الفور عہدیداروں کو آگاہ کیاگیا۔جس پر پرچم کو نیچے اتاراگیا اور پھر دوبارہ صحیح طریقہ سے لہرایاگیا۔اس دوران بی جے پی لیڈرس نے گجویل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور پولیس پرزوردیاکہ وہ قومی پرچم کی بے حرمتی کے خلاف فوجداری مقدمہ کا اندراج عمل میںلائے۔بی جے پی قائدین نے واقعہ کے ذمہ دار عملہ کو معطل کرنے کامطالبہ کیا۔