باپ نے بیٹی کو بوجھ متصور کرتے ہوئے زہر دے دیا
میدک کے ویلدرتی منڈل میں انسانیت سوزواقعہ
باپ نے بیٹی کو بوجھ متصور کرتے ہوئے زہر دے دیا
ماں کی شکایت پر واقعہ تاخیر سے منظر عام پر۔ملزم گرفتار
حیدرآباد۔15اگست(آداب تلنگانہ نیوز)میدک کے ویلدرتی منڈل کے شیریلا موضع میں مبینہ طور پر ایک شخص نے اپنی بیٹی کو بوجھ متصور کرتے ہوئے زہر دے کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ملزم کو گرفتار کرلیاگیا اور عدالتی تحویل میں دے دیاگیا۔پولیس نے بتایاکہ ےہ انسانیت سوزواقعہ چند ماہ قبل پیش آیاتھا۔لڑکی کی ماں سوندرےہ کی شکایت پر ےہ واقعہ منظر عام پر آیا اور ملزم کو گرفتار کیاگیا۔گرفتار شخص آئی سری سیلم پر الزام ہے کہ اس نے کول ڈرنک میں چوہے مارنے کی دوا ملاکر 31مئی کو اپنی 8سالہ بیٹی نکیتا کواس وقت پلایاجب وہ گھر میں تنہا تھی۔لڑکی بیمار ہوگئی جس پر اسے توپران میں مقامی ہاسپٹل میں شریک کیاگیا۔بعد ازاں نیلو فر ہاسپٹل حیدرآباد سے رجوع کیاگیا جہاں دوران علاج نکیتا کی موت واقع ہوئی۔رشتہ داروں اور مقامی افراد کو سری سیلم کے روےہ پر شک ہوا کیوں کہ وہ اپنی بیٹی کی موت کے بعد غم زدہ نظر نہیں آرہاتھا۔علاوہ ازیں سری سیلم بار بار ےہ کہہ رہاتھاکہ اسے لڑکی کی تعلیم اور شادی پربہت زیادہ پیسہ خرچ کرنا پڑتا ۔سری سیلم کے روےہ پر شک میں اضافہ ہوا۔انسپکٹر رنگا کرشنا نے بتایاکہ سری سیلم کی بیوی سوندرےہ نے منگل کو پولیس میں شکایت درج کروائی۔جس کے بعد سری سیلم کو حراست میںلیاگیا۔پولیس نے بتایاکہ سری سیلم مختلف مقامات پر موٹر سائیکلوں کے سرقہ کے واقعات میں بھی ملوث ہے۔اس واقعہ کے باعث ضلع میں سنسنی کی لہر دوڑ گئی۔