تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ورنگل میگا ٹیکسٹائیل پارک‘کوریائی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کےلئے مثالی مرکز

کو فوٹی کے زیر اہتمام تجارتی گول میز کانفرنس
چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ریاست میں سرمایہ کاری سے متعلق مختلف سرکردہ شخصیتوں سے ملاقات

حیدرآباد۔12اگست(آداب تلنگانہ نیوز)چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی جوکہ ریاست کےلئے سرماےہ کاری کو راغب کرنے کے خصوص میں امریکہ اور جنوبی کوریا کے دورہ پر ہےں۔ریونت ریڈی نے آج ورنگل میں میگا ٹیکسٹائیل پارک کو کوریائی کمپنیوں کی سرماےہ کاری کےلئے ایک مثالی مرکز قرار دیا۔چیف منسٹر کے ہمراہ وزیر صنعت سریدھر بابو اور عہدیداروں کی ایک ٹیم بھی ہے۔کوفوٹی (کوریا فیڈریشن آف ٹیکسٹائیل انڈسٹری)کے زیر اہتمام بزنس گول میز اجلاس میں کوریائی ٹیکسٹائیل کمپنیوں کی مزید سرماےہ کاری کےلئے ورنگل میں میگا ٹیکسٹائیل پارک کو ایک مثالی مرکز کے طور پرپیش کیاگیا۔انہوںنے تلنگانہ کے سی ایم او کے Xپر ےہ پوسٹ کیا۔انہوںنے کہاکہ اجلاس میں بشمول کیہک سنگ صدرنشین ینگون ‘سویونگ جو‘ایگزیکٹیو وائس چیرمین کو فوٹی اور 25بڑی ٹیکسٹائیل کمپنیوں کے سرکردہ لیڈرس نے حیرت انگیز جوش وخروش کے ساتھ ردعمل کا اظہار کیا۔ورنگل کے علاوہ باقی تلنگانہ میں ٹیکسٹائیل کے شعبہ میں مزید سرماےہ کاری کو راغب کرنے کی توقع ہے۔ریونت ریڈی نے کہاکہ اس معاملہ میں میرے ساتھی اقدامات اور تمام مواقع پر عمل آوری کےلئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دیںگے۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم ریونت ریڈی نے اس خصوص میں ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہو رہی ہے کہ کوریا کے دورہ کا آغاز بہت مثبت انداز میں ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے دن کا آغاز کوریا کے سب سے بڑے صنعتی گروپ میں سے ایک کارپس ایل ایس سے کیا جوپہلے ایل جی گروپ کا حصہ تھا۔اس گروپ کے ذمہ داروں کے ساتھ وسیع ترتبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلی نے کہا کہ ان کی ٹیم بشمول ان کے وزرا اور عہدیداروں نے ایل ایس گروپ کے چیئرمین کو جا ایون اور ان کی سینئر ٹیم سے ملاقات کی۔ اس بات چیت میں وسیع مفادات بشمول تلنگانہ میں الکٹرک کیبلس، گیس اور بیٹریوں کی تیاری کیلئے سرمایہ کاری کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلی نے کہا کہ ان کی دعوت پر ایل ایس ٹیم جلد ہی ریاست کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ کافی مثبت ہیں کہ آنے والے دنوں میں بطور سرمایہ کار تلنگانہ میں ان کا استقبال کیاجائے گا۔قبل ازیں چیف منسٹر دورہ امریکہ کے بعد جنوبی کوریا پہنچے ۔کوریا جانے سے پہلے چیف منسٹر نے سا ن فرانسسکو میں بغیر ڈرائیور کی کار میں سفر کیا۔چیف منسٹر نے جدید ٹکنالوجی کے متاثر کن مظاہرہ کا مشاہدہ کیا۔سی ایم او نے ےہ بات بتائی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button