تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

کرناٹک میں تنگابھدرا ڈیم کا دروازہ ٹوٹ گیا،تلنگانہ اوراے پی کے پراجکٹس کے حکام کی چوکسی

حیدرآباد11اگست: تلنگانہ اورآندھراپردیش کے مشترکہ سری سیلم پراجکٹ اور تلنگانہ کے ناگرجناساگرپراجکٹ کے ڈیم کے حکام کو چوکس کردیا گیا ہے کیونکہ کرناٹک میں تنگابھدرا ڈیم کا ایک دروازہ شدید سیلاب کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے اورپانی کا شدیدبہاو اس پراجکٹ سے دیکھاجارہا ہے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی ڈیم کے نچلے حصے میں سیلاب کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے 33 دروازوں میں سے ایک ہفتہ کو دیر گئے شدید سیلاب کے اثر میں ٹوٹ گیا۔ڈیم کا 19 واں دروازہ جس میں خرابی کی شکایات تھیں ایک ایسے وقت میں بہہ گیا جب ڈیم سے سیلاب کے بہاؤ میں اچانک تیزی آگئی۔دروازے کی فوری تبدیلی کے لیے تقریباً 60 ٹی ایم سی پانی چھوڑنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button