جرائم و حادثات
عمارت کی دوسری منزل سے گرپڑنے کے نتیجہ میں شوہر ہلاک بیوی شدید زخمی
عمارت کی دوسری منزل سے گرپڑنے کے نتیجہ میں شوہر ہلاک ہوگیا جبکہ بیوی شدید زخمی ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے سکندرآباد کے رجمنٹل بازارمیں جمعہ کی شب پیش آیا۔اس میستری کی شناخت 56سالہ گری اور اس کی بیوی 41سالہ بھاگیہ لکشمی کے طورپر کی گئی ہے۔یہ دونوں رجمنٹل بازار میں ایک زیر تعمیر سائٹ پر کام کر رہے تھے کہ وہ پھسل کر عمارت کی دوسری منزل سے گر گئے۔گری ایک مستری کا کام کرتا تھا جبکہ اس کی بیوی اس کے ساتھ تعمیراتی مزدور کے طور پر کام کرتی تھی۔ جوڑے کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جب کہ گری کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔