تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

حکومت ‘سنکے سیلاواقعہ کی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہی ہے

راہول گاندھی اس معاملہ میں جواب دیں۔کے ٹی آر کا ٹویٹ

حکومت ‘سنکے سیلاواقعہ کی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہی ہے
راہول گاندھی اس معاملہ میں جواب دیں۔کے ٹی آر کا ٹویٹ

حیدرآباد۔10اگست(آداب تلنگانہ نیوز)کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے سنکے سیلاواقعہ پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوںنے کہاکہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت چاہتی ہے کہ ریاست کے عوام ےہ مانیں کہ سنکے سیلا کامعاملہ ایک معمولی واقعہ ہے اور اس بارے میں بات نہ کی جائے۔ حالانکہ زائد از75کروڑ روپئے سرکاری خزانے کا نقصان ہواہے۔انہوںنے کہاکہ سنکے سیلا کے کاموں کو انجام دینے والی ایجنسی کو بلاک لسٹ کرنے سے تلنگانہ حکومت کو کون روک رہاہے؟۔انہوںنے کہاکہ اس معاملہ کی ہائی کورٹ کے برسرخدمت جج کے ذریعہ آزادانہ تحقیقات کےلئے آپ کیوں ہچکچا رہے ہیں ۔کے ٹی آر نے استفسار کیاکہ اس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے۔انہوںنے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم Xپر ٹویٹ کیا اورکہاکہ اس معاملہ میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی جواب دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button