ایرپورٹس پر بین الاقوامی معیار کے ساتھ سیکورٹی کی برقراری
ایرپورٹس پر بین الاقوامی معیار کے ساتھ سیکورٹی کی برقراری
حیدرآباد میں میراتھن کاانعقاد۔وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈوکا خطاب
حیدرآباد۔10اگست(آداب تلنگانہ نیوز)وزیرشہری ہوابازی رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ ایرپورٹس پر بین الاقوامی معیار کے ساتھ سیکورٹی کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مسافروں سے کہا کہ وہ شمس آباایرپورٹ پر چیکنگ اور سکیورٹی کے بارے میں چوکس رہیں اور سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔ شہرحیدرآبادکے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایوی ایشن سیکورٹی کلچرل ویک کا انعقادعمل میں آیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی رام موہن نائیڈو نے پودا لگایا۔ انہوں نے اس موقع پرتمام سے خواہش کی کہ وہ اپنی ماں کے نام پر پودے لگانے کی مودی کی اپیل میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی آندھراپردیش این چندرا بابو کی دور اندیشی کی وجہ سے شمس آباد ایرپورٹ قومی سطح پر چوتھے مقام پر ہے۔ رام موہن نائیڈو نے کہا کہ تلنگانہ میں نئے ایرپورٹس کا قیام زیر غور ہے۔اس سلسلہ میں مناسب فیصلہ لیا جائے گا۔ وزیرشہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے حیدرآباد میں بیورو آف سیول ایوی ایشن سیکورٹی کے زیراہتمام 10 کلومیٹر کی میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ پروگرام ملک بھر میں منعقد ہونے والے ایوی ایشن سیکوریٹی کلچر ویک کے حصہ کے طور پر حیدرآباد کے راجیو گاندھی ایرپورٹ پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے ایرپورٹ کی سیکورٹی کی اہمیت کو بیان کیا۔ایرپورٹ اسٹاف، بی سی اے ایس کے ڈی ڈی جی رامیا بھارتی، بی سی اے ایس کے ریجنل ڈائریکٹر انیل کمار اور مختلف شہری ہوابازی تنظیموں کے کئی سینئر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔