تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

استفادہ کنندگان کو جولائی اور اگست کے وظیفہ کی تاحال عدم اجرائی: ہریش راﺅ

استفادہ کنندگان کو جولائی اور اگست کے وظیفہ کی تاحال عدم اجرائی
کانگریس جھوٹے وعدوں کے ذریعہ برسراقتدار آئی
سدی پیٹ میں سی ایم آرایف چیکس کی تقسیم ۔ہریش راﺅ کا خطاب

حیدرآباد۔10اگست(آداب تلنگانہ نیوز)سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ ہریش راﺅ نے کہاکہ کانگریس حکومت نے جولائی اور اگست میں استفادہ کنندگان کو وظیفہ ادا نہیں کیا۔حالانکہ جارےہ ماہ کے دس یوم گزر چکے ہیں۔اپنے کیمپ آفس میں آج ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راﺅ نے کہاکہ کانگریس حکومت کئی اسکیمات سے انکار کررہی ہے جبکہ اس نے انتخابی مہم کے دوران ان کا وعدہ کیاتھا۔ریاستی حکومت رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت مالی امداد کی فراہمی میں ناکام رہی حتیٰ کہ مانسون میں فصل کا سیزن ختم ہورہاہے۔ہریش راﺅ نے یاددلایاکہ بی آرایس حکومت ماہ جون میں ہی رعیتو بندھو کے تحت امداد جاری کر دےتی تھی۔انہوںنے مزید یاددلایاکہ کانگریس نے رعیتو بھروسہ کے تحت 7500روپئے دینے کا عدہ کیاتھاتاہم وہ اب تک 5ہزار روپئے بھی فراہم نہیں کرسکی ہے۔حکومت نے گزشتہ 8ماہ کے دوران کلیان لکشمی کےلئے بھی فنڈس جاری نہیں کئے ہیں۔ریاست میں ہر غریب دلہن کو ایک تولہ سونا دینے کاو عدہ بھی پورا نہیں کیاگیاہے۔ ہریش راﺅ نے کانگریس پر جھوٹے وعدوں کے ذریعہ اقتدار پر فائز ہونے کا الزام عائد کیا اور کہاکہ حکومت وظیفہ کی رقم کو بڑھاکر 4ہزار روپئے کرنے میں بھی ناکام ہوچکی ہے اور پنشن کی اجرائی میںبھی تاخیر کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پنچایتوں میں تمام انتظامات ٹھپ ہوچکے ہیں ۔حکومت فنڈس کی اجرائی عمل میں نہیں لارہی ہے۔پنچایتوں کے پاس گھروں سے کچرہ حاصل کرنے کےلئے بھی فنڈس نہیں ہےں۔جس کی وجہ سے صفائی انتظامات ٹھپ ہوگئے ہیں اور غیر صحت مند حالات کے علاوہ آوارہ کتوں کی بہتات ہوگئی ہے۔ہریش راﺅ نے کہاکہ اقامتی اسکولس اور کالجس میں طلبہ کو چوہوں کے کاٹنے کے واقعات نے بھی والدین اور طلبہ کو ان کے تحفظ کے بارے میں تشویش میںمبتلا کردیاہے۔اس موقع پر ہریش راﺅ نے اپنے حلقہ کے 217استفادہ کنندگان میں49.91لاکھ روپئے مالیتی سی ایم آرایف چیکس کی تقسیم عمل میں لائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button