گچی باﺅلی فلائی اوور 8تا12 اگست بندرہیگا، متبادل راستہ اختیار کرنے سائبر آباد پولیس کا عوام کو مشورہ
حیدرآباد،(آداب تلنگانہ )گچی باﺅلی فلائی اوور آج سے 5 دنوں تک کے لئے رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک بند رہیگا۔ سائبر آباد ٹریفک پولیس نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گچی باﺅلی جنکشن پر ایس آر ڈی پی شلپا لے آوٹ فیز II فلائی اوور پر تعمیراتی کاموں کے پیش نظر پانچ دنوں تک کے لئے گچی باﺅلی فلائی اوور رات 11 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان بند رہے گا۔فلائی اوور کا تعمیری کام تیزی سے جاری ہے۔ صبح کے اوقات میں ٹرافک کا بہاﺅ زیادہ ہونے کے سبب مذکورہ تعمیری کام رات میں انجام دیا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 8اگست تا 12 اگست رات 11 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان تعمیری کام جاری رہیگا۔پولیس نےعوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے درج ذیل متبادل راستے استعمال کریں۔
راستہ 1: بائیو ڈائیورسٹی جنکشن سے آئی آئی آئی ٹی جنکشن تک، فلائی اوور کو بائی پاس کریں اور بیچاریڈی سوئیٹس (ٹیلی کام نگر) سے گچی باﺅلی جنکشن، پھر آئی آئی آئی ٹی جنکشن تک سفر کریں۔
راستہ 2: IIIT جنکشن سے بائیو ڈائیورسٹی جنکشن تک، فلائی اوور کو بائی پاس کریں اور اس کے ساتھ گچی باﺅلی جنکشن سے ہوتے ہوئے بائیو ڈائیورسٹی جنکشن تک سفر کریں۔