سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملوں میں منیش سسودیا کو دی ضمانت
سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملوں میں منیش سسودیا کو دی ضمانت۔دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا 16 ماہ سے زیادہ کی جیل کے بعد ہوں گے رہادہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا 16 ماہ سے زیادہ کی جیل کے بعد ہوں گے رہا۔دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو بڑی راحت ملی ہے۔ مبینہ شراب گھوٹالہ میں گرفتار منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ منیش سسودیا 16 ماہ سے زیادہ تہاڑ جیل میں بند تھے۔ مبینہ شراب گھوٹالہ میں مقدمے کی سماعت شروع کرنے میں تاخیر کے پیش نظر سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملوں میں ضمانت دے دی ہے۔اس وقت منیش سسودیا تہاڑ جیل نمبر 1 میں بند ہیں۔ تہاڑ ذرائع کے مطابق، جب ضمانت کا حکم جیل میں آتا ہے، ضمانتی ساتھ آتے ہیں اور ضمانتی مچلکے ادا کیے جاتے ہیں، تب ان کی رہائی کا عمل شروع ہو جائے گا۔جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی سپریم کورٹ بنچ نے 6 اگست کو سسودیا کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔