تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

کھمم میں اقدام خودکشی کرنے والے کسان کی موت

ہریش راﺅ کا اظہار تاسف۔کانگریس کے تئیں کسانوں کا اعتماد متزلزل

حیدرآباد۔7اگست(آداب تلنگانہ نیوز) ضلع کھمم میں زرعی اراضی پر کیڑے ماردواپی کرخودکشی کی کوشش کرنے والے کسان کی موت ہوگئی۔اس کسان کی شناخت جان پہاڑ گاوں کے رہنے والے 46سالہ وینکٹ ریڈی کے طورپر کی گئی ہے۔ بدھ کی صبح کھمم کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اتوار کو خودکشی کی کوشش کرنے سے پہلے کسان نے ایک سیلفی ویڈیو بنائی تھی جس میں اس نے الزام لگایا تھا کہ ایک شخص اس کی زرعی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہاہے۔اس نے شکایت کی کہ یہ مسئلہ کئی بار پولیس کے علم میں لایا گیا تھا، لیکن پولیس نے ویرنا نامی اس شخص کا ساتھ دیا۔بتایاجاتا ہے کہ وینکٹ ریڈی کے پاس گاو¿ں میں تین ایکڑ اراضی ہے۔ ویرنانے کچھ وقت پہلے وینکٹ ریڈی کے بھائی بھوپال ریڈی سے زمین کا ایک ٹکڑا خریدا تھا۔چونکہ زمین کاشت کے قابل نہیں تھی، ویرناا نے حدود کو تبدیل کر کے وینکٹ ریڈی کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ اس مسئلے پر مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کروائے گئے تھے۔بی آر ایس لیڈر اور سابق وزیر ہریش راو¿ نے کھمم ضلع میں کسانوں کے خودکشی کے افسوسناک واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کھمم رورل منڈل کے جان پہاڑ تانڈہ کے کسان ایلیٹی وینکٹ ریڈی کی المناک موت پر اظہار تاسف کیا۔ہریش راﺅ نے کہاکہ وینکٹ ریڈی نے جراثیم کش ادوےہ کا استعمال کیا اور 3یوم تک موت وزیست کی کشمکش میں مبتلا رہااور آخر کار اس کی موت واقع ہوئی۔ہریش راﺅ نے کہاکہ وینکٹ ریڈی کی موت کانگریس حکومت کے تئیں کسانوں کے اعتماد کے متزلزل ہونے کی واضح مثال ہے۔انہوںنے نشاندہی کی کہ ےہ واقعہ چنتا کنی منڈل میں ایک کسان کے خودکشی کے معاملہ کے بعد پیش آیا۔اس سے زرعی شعبہ میں بحران کاپتہ چلتاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button