تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

برقی پولس پر سے پرُخطرکیبلس کو فی الفور ہٹایاجائے

کیبل آپریٹرس اور انٹرنیٹ سرویس پروائیڈر س کے ساتھ جائزہ اجلاس۔سی ایم ڈی مشرف علی فاورقی کا خطاب

حیدرآباد۔7اگست(آداب تلنگانہ نیوز)مشرف علی فاروقی آئی اے ایس وصدرنشین ‘منیجنگ ڈائریکٹر سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی آف تلنگانہ لمیٹیڈ (ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل)نے کیبل آپریٹرس اور انٹرنیٹ سرویس فراہم کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ برقی کے کھمبوں سے پرخطرکیبلس اور ودیگر میٹریئلس کو فی الفور ہٹالیں ‘کیوںکہ اس سے راہ گیروں اور گاڑی سواروں کے علاوہ صارفین اورگریٹر حیدرآباد میں بجلی کے عملہ کو خطرات کا سامناہے۔کیبل آپریٹرس ‘انٹرنیٹ سرویس پروائیڈرس ‘کیبل اسوسی ایشنس کے نمائندوں کے ساتھ کارپوریٹ آفس میں ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں سی ایم ڈی نے کہاکہ کیبلس ‘کیبلس کے بنڈل اور مختلف ٹیلی کام آلات پولس پر لٹک رہے ہیں اور پولس پر بہت زیادہ کیبلس ہونے کی وجہ سے مشکلات بھی پیش آرہے ہیں اور برقی پولس کو نقصان پہنچ رہاہے۔مشرف علی فاروقی نے کہاکہ فٹ پاتھ پر تاروں کے باعث بھی عوام کو مشکلات کا سامناہے اور ےہ تاریں خطرے کابھی باعث بن رہے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ حالےہ فیڈر سروے میں ےہ بات سامنے آئی ہے کہ برقی پولس پر غیر ضروری اور غیر استعمال شدہ کیبلس اوردیگر میٹریئلس لٹک رہاہے اور برقی پولس ا ن کیبلس سے مکمل طور پر ڈھکے ہوئے ہیں جس سے برقی عملہ کو کام کے انجام دہی میں مشکلات پیش آرہی ہےں۔سی ایم ڈی نے آپریٹرس اور انٹر نیٹ سرویس پروائیڈرس سے درخواست کی ہے کہ وہ معلق لائنوں کو ہٹانے اور کیبلس کو قواعد کے مطابق نصب کرنے کےلئے ضروری اقدامات روبہ عمل لائیں۔انہوںنے کہاکہ اہم سڑکوں پر جو برقی پولس ہےں ان پر سے کیبلس کو اندرون ایک ہفتہ ہٹایاجائے اور مین روڈ کے علاوہ دیگر مقامات پر جو برقی پولس ہےں وہاں سے اندرون دو ہفتہ کیبلس ودیگر میٹرئیلس کو ہٹایاجائے۔اجلاس میں انچارج ڈائریکٹرس کے راملو ‘سدھا رانی ‘زونل چیف انجینئرس سائی بابا‘نرسمہا سوامی ‘بھکشا پتی‘پی آنند‘سی وی او نارائنا‘سپرنٹنڈنگ انجینئرس اور انٹرنیٹ سرویس پروائیڈرس کے نمائندے‘کیبل آپریٹرس موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button