مشہور آئی ٹی کمپنی کاگنی زینٹ حیدرآباد میں سنٹرقائم کریگی،15ہزارافراد کیلئے روزگارکے مواقع پیداکئے جائیں گے
مشہور آئی ٹی کمپنی کاگنی زینٹ، حیدرآباد میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دے گی۔ اس کمپنی کی جانب سے مزید 15 ہزار افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک نیا سنٹر قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے امریکہ کے دورہ کے موقع پر ریاستی وزیرانفارمیشن سریدھر بابو نے کمپنی کے سی ای او اوردیگر ذمہ داروں سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں سرمایہ کاری کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کے دوران کمپنی نے حیدرآباد میں نیا سنٹر قائم کرنے سے اتفاق کیا۔کمپنی 20ہزارملازمین کی خدمات حاصل کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت آئی ٹی شعبہ کے لیے مثبت ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے مرکز کے قیام کے ساتھ ہی تمام عالمی ٹکنالوجی والی کمپنیاں حیدرآباد کو اپنی اہم منزل کے طور پر منتخب کریں گی۔
کمپنی کے نمائندوں نے حیدرآباد کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے دوسرے درجے کے شہروں میں آئی ٹی خدمات کو وسعت دینے کے ریونت ریڈی کی تجویز پر اپنے مثبت رویہ کا اظہار کیا۔ وزیرآئی ٹی سریدھر بابو نے کہا کہ تمام سرکردہ ٹیک کمپنیاں پہلے ہی حیدرآباد کی طرف دیکھ رہی ہیں اور یہاں ایک نیا مرکز قائم کرنے کا اس کمپنی کے فیصلہ سے حیدرآباد کی ترقی میں تعاون حاصل ہوگا۔