چاند نظر نہیں آیا – مرکز رویت ہلال کمیٹی صدرمجلس علماءدکن کا اعلان
حیدرآباد۔5اگست(پریس نوٹ)مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدرمجلس علماءدکن کاماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ صفر المظفر ۶۴۴۱ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدرمجلس علماءدکن آج بتاریخ ۵ اگست بروز پیر حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میںمنعقد ہوا۔شہر میں مطلع ابرآلود رہا اور ملک کے مختلف مقامات سے عدم رویت کی اطلاعات موصول ہوئیں۔لہذا تحت احکام شرعےہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدرمجلس علماءدکن اعلان کرتی ہے کہ ۶اگست بروز سہ شنبہ (منگل)۰۳محرم الحرام ہوگی۔یکم صفر المظفر ۷اگست چہارشنبہ کو ہوگی۔اجلاس میں مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدرمجلس علماءدکن ‘مولانا مفتی خلیل احمد ‘مولانا سید شاہ محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ‘مولانا سید محمد اولیاءحسینی قادری مرتضیٰ پاشاہ ‘مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی قادری ‘مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی قادری ‘مولانا سید شیخین احمد شطاری قادری کامل پاشاہ ‘مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ‘مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ اور قاضی سید نور اللہ فاروقی عارفی نے شرکت کی۔