جرائم و حادثات

دلت خاتون پر پولیس کی بربریت کی شدید مذمت

کیا یہی اندرما پالانا اورپرجاپالانا ہے۔کے ٹی آر کا استفسار

حیدرآباد۔5اگست(آداب تلنگانہ نیوز)شاد نگر میں دلت خاتون پرپولیس کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے فی الفور کاروائی اور متاثرہ کے ساتھ انصاف کویقینی بنانے کامطالبہ کیاہے۔انہوںنے مطالبہ کیاکہ ریاستی حکومت اس واقعہ میںملوث پولیس عہدیدارا ن کے خلاف ایس سی ‘ایس ٹی اٹراسٹی کے تحت مقدمہ کا اندراج عمل میں لائے۔راماراﺅ نے کہاکہ شادنگر میں پولیس کی جانب سے دلت خاتون کے ساتھ سفاکانہ سلوک کیاگیاہے۔بی آرایس پارٹی اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے۔انہوںنے انتباہ دیاکہ تلنگانہ سماج کانگریس حکومت کو اس کے دلت مخالف اور خواتین مخالف روےہ کےلئے کبھی معاف نہیں کرے گا۔ایک بیان میں راماراﺅ نے ریاستی حکومت پر شدید تنقید کی اورکہاکہ خود چیف منسٹر اسمبلی میں خواتین کی توہین کررہے ہیں اور پولیس خواتین پر لاٹھیوں سے حملہ کررہی ہے جوکہ قابل قبو ل نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیس جسے خواتین کی حفاظت کرنی چاہئے وہ خواتین پر حملہ کررہی ہے۔کارگزار صدر بی آرایس نے اس واقعہ میںملوث عہدیداران کے غیر انسانی سلوک پراستفسار کیا اور پوچھاکہ کیاےہ وہی اندرما پالانا (اندرما حکمرانی)اور پرجاپالانا (عوامی حکمرانی ) ہے جس کا کانگریس نے وعدہ کیاتھا؟۔ایک دلت خاتون کے ساتھ اتنا ظلم وجبر آخر کیوں۔سرقہ کا الزام قبول کرنے کےلئے دلت خاتون کے خلاف تھرڈ ڈگری کا استعمال کیسے کیاجاسکتاہے؟۔ انہوںنے متاثرہ کی حالت زار اوردفاع سے عاری صورتحال کو اجاگر کیاجس کا اس کا بیٹا خود عینی شاہد ہے۔کے ٹی آر نے کہاکہ حکومت کو شرم آنی چاہئے کہ پولیس نے اس بات پر غور کئے بغیر اس قدر غیر انسانی سلوک کیاکہ متاثرہ ایک خاتون ہے۔انہوںنے خاتون کو لات مارنے میں ملوث آفیسرس پر بھی شدید تنقید کی۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button