تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

اراضی کا تنازعہ کھمم میں ایک کسان کا اقدام خودکشی

حیدرآباد۔5اگست(آداب تلنگانہ نیوز)ضلع کے کھمم منڈل کے جان پہاڑموضع میں کسان وینکٹ ریڈی نے اپنے کھیت میں جراثیم کش ادوےہ کے استعمال کے ذریعہ خودکشی کی کوشش کی۔اقدام خودکشی سے قبل وینکٹ ریڈی نے ایک سیلفی ویڈیو بنایااور الزام عائد کیاکہ ویرنا نے اس کی زرعی اراضی پر قبضہ کرلیاہے۔وینکٹ ریڈی نے شکایت کی کہ اس معاملہ کو متعدد مرتبہ پولیس کے علم میں لایاگیا تاہم پولیس نے ویرنا کا ہی ساتھ دیا۔وینکٹ ریڈی جو جراثیم کش ادوےات کے استعمال کے باعث بیہوش ہوگیاتھا ۔مقامی افراد نے اس کے افرادخاندان کو مطلع کیا اور اسے علاج کےلئے کھمم کے ایک خانگی دواخانہ سے رجوع کیا۔بتایاجاتاہے کہ وینکٹ ریڈی گاﺅں میں تین ایکر اراضی کا مالک ہے۔ویرنا نے کچھ عرصہ قبل وینکٹ ریڈی کے بھائی بھوپال ریڈی سے زمین کا کچھ حصہ خریدا۔وینکٹ ریڈی کے افراد خاندان نے بتایاکہ ویرنانے جو زمین خریدی وہ کاشت کاری کےلئے موزوں نہیں ہے۔لہذا ویرنا نے اراضی کے حدود کو تبدیل کرتے ہوئے وینکٹ ریڈی کی زمین پر قبضہ کی کوشش کررہاہے۔اس سلسلہ میں گزشتہ میں مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کروائے گئے۔اس معاملہ میں الزام عائد کیاگیاتھاکہ بھوپال ریڈی نے اراضی کے تنازعہ کی وجہ سے 2021میں کیڑے مار دواکے استعمال کے ذریعہ خودکشی کرلی تھی۔ مقامی پولیس نے وینکٹ ریڈی کے افراد خاندان کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button