کوٹگیر میں سرکاری اسکول کے طلبہ چاول کو مرچی اور تیل سے کھانے پر مجبور
مناسب مڈ ڈے میل کی فراہمی میں ریاستی حکومت بالکلےہ طور پر ناکام
ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکا سے مسئلہ کی یکسوئی کی درخواست ۔ہریش راﺅ کا Xپرتفصیلات کا اشتراک
حیدرآباد۔4اگست(آداب تلنگانہ نیوز)ضلع نظام آباد کے کوٹگیر منڈل کے کوتہ پلی میں مناسب مڈ ڈے میل کی عدم دستیابی اور شدید ترین بھوک کے باعث سرکاری اسکول کے طلبہ مبینہ طور پرچاول کو مرچ پاﺅڈر اور تیل کے ساتھ کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔اس تشویشناک صورتحال کےلئے ریاستی حکومت ذمہ دار ہے کیوںکہ حکومت مڈ ڈے میل اسکیم کے زیر التواءبلوں کی اجرائی میں ناکام ہوچکی ہے اور باورچی معہ ہیلپرس کو تنخواہیں بھی زیر التواءہیں۔سوشیل میڈیا پلیٹ فارم Xپر طلبہ کی حالت زار کو پیش کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ بی آرایس ہریش راﺅ نے کانگریس حکومت کے معاندانہ روےہ اور لاپرواہی کی شدید مذمت کی۔انہوںنے کہاکہ حکومت کا ہندوستان کے مستقبل کے شہریوں کے تئیں غیر ذمہ دارانہ روےہ انتہائی تکلیف دہ اور بدبختانہ ہے۔ہریش راﺅ نے کہاکہ ریاستی حکومت نے چیف منسٹر بریک فاسٹ اسکیم کو منسوخ کردیاہے۔چیف منسٹر بریک فاسٹ اسکیم کامقصد غریب طلبہ کو تغذےہ بخش غذا کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔اب ریاستی حکومت سرکاری اسکولس میں زیر تعلیم طلبہ کو مناسب مڈ ڈے میل کی فراہمی میں بھی بالکلےہ طور پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوںنے طلبہ کی ابتر حالت کےلئے حکومت کی شدید غفلت کو ذمہ دارقراردیا۔حکومت کی لاپرواہی کے باعث طلبہ تغذےہ بخش غذا سے محروم ہیں۔ہریش راﺅ نے ڈپٹی چیف منسٹر ووزیر فینانس ملو بھٹی وکرامارکاسے مطالبہ کیاکہ وہ فی الفور اس سلسلہ میں کاروائی کرےں۔انہوںنے کہاکہ میں ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکا سے درخواست کرتاہوں کہ وہ فی الفور ردعمل کا اظہار کریں اور زیر التواءبلوں کی یکسوئی عمل میں لائیں اور ورکرس کی تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ سرکاری اسکولس میں زیر تعلیم طلبہ کو پیٹ بھر کھانا میسر ہوسکے۔