وزیراعلی تلنگانہ کا نیویارک میں استقبال
این آرآئیزاورامریکہ میں مقیم تلگوزبان بولنے والوں نے وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کا نیویارک میں استقبال کیا۔ریاست میں سرمایہ کاری کوراغب کرنے کیلئے وہ اپنی ٹیم کے ساتھ امریکہ گئے ہیں۔وزیراعلی نیوجرسی، واشنگٹن ڈی سی، نیویارک، سان فرانسسکو اور جنوبی کوریا کے سیول کا دورہ کریں گے۔ 5 اور 6 اگست کو وزیراعلی نیویارک میں بزنس اور کمرشیل گروپس کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔ 6اگست کو دورہ کنندہ ٹیم، پیپسیکواور ایچ سی اے کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کا منصوبہ رکھتی ہے۔ بعد ازاں وزیراعلی اسی دن واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کرتے ہوئے عالمی بینک کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ 7 اگست کو ڈلاس میں بزنس اسوسی ایشنوں کے ساتھ ایک اجلاس بھی دورہ میں شامل رکھا گیاہے۔ وزیراعلی اسی دن گاندھی میموریل سنٹر کا دورہ بھی کریں گے۔ 8 اگست کو وہ ایپل فون تیار کرنے والی کمپنی کی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ 9 اگست کو گوگل، امیزان اور دوسری کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد شام میں سان فرانسسکو میں تلنگانہ کے شہریوں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ بعدازاں 10 اگست کو یہ ٹیم سان فرانسسکو سے سیول روانہ ہوجائے گی اور11 اگست کو جنوبی کوریا کے اس دارالحکومت کو پہنچے گی۔