تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فلیگ مارچ : اوٹکور انچارج ایس آٸی محمد نوید
اوٹکور : 4 اگست (آداب تلنگانہ نیوز) اوٹکور انچارج ایس آئی محمد نوید نے کہا کہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ریپڈ ایکشن فورس (RAF) کے ساتھ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ ناراٸن پیٹ ضلع ایس پی یوگیش گوتم آئی پی ایس کے حکم پر اتوار کی شام کو اوٹکور پولیس نے اوٹکور منڈل کے پورلا خورد اور پورلا کلاں موضع میں ریپڈ ایکشن فورس کے ساتھ فلیگ مارچ کیا۔ ایس آئی نوید نے کہا کہ فلیگ مارچ کا انعقاد مواضعات میں کسی قسم کی جھڑپوں، فرقہ وارانہ تصادم اور ناخوشگوار واقعات کے بغیر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور جلد کارروائی کرتے ہوئے منڈل میں امن و امان کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس مارچ میں آر اے ایف کے اسسٹنٹ کمانڈر کشور کمار راؤ، انسپکٹر رویندر روشن، راجو، اوٹکور پولیس، آر اے ایف فورس اور دیگر نے حصہ لیا۔