شہر کی خبریں

جی ایچ ایم سی کے سوچھ دنم ‘پچا دنم پروگرام کا پیر سے آغاز

موثر صفائی انتظامات اور سرسبزوشادابی کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات

حیدرآباد۔4اگست(آداب تلنگانہ نیوز)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی )شہر بھر میں صفائی اور سرسبزوشادابی کو فروغ دینے کےلئے سوچھ دنم‘پچادنم پروگرام کا پیر سے آغاز کرے گا۔اس دوران کچرے کی نکاسی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔کچرے کے پوائنٹس پر نظر رکھی جائے گی اور فی الفور صفائی کے اقدامات کئے جائیںگے۔پانچ روزہ پروگرام میں مختلف شہری مسائل کا احاطہ کیاجائے گا۔کمشنر جی ایچ ایم سی امراپالی کاٹا نے عہدیداران کو ہدایت دی کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کےلئے تمام محکمہ جات کے ساتھ تال میل کو یقینی بنائیں۔انہوںنے عوامی نمائندوں اور ریسیڈنشیل ویلفیر اسوسی ایشنوں سے بھی پروگرام میں شرکت کی خواہش کی۔انہوںنے کہاکہ پہلے یوم کچرے کے پوائنٹس اور تعمیراتی ملبہ کی صفائی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ایسے مکانات اور اداروں کی نشاندہی کی جائے گی جو مناسب اور درست چینل کے ذریعہ کچرے کی نکاسی عمل میں نہیں لاتے۔ایسے مکانات اور اداروں کو سوچھ آٹو سے مربوط کیاجائے گا۔علاوہ ازیں سڑکوں اور گلیوں کی دکانات اور ہفتہ واری بازاروں کو بھی ایریا وہیکلس سے ٹیاگ کیا جائے گا۔دوسرے دن مچھروں کے خاتمہ کےلئے پروگرام کا انعقاد عمل میں لایاجائے گا۔مچھروں کی افزائش کی روک تھام کےلئے موثر اقدامات پر مبنی منصوبہ مدون کیاگیاہے۔آوارہ کتوں کی ٹیکہ اندازی کےلئے بھی علیحدہ مہم چلائی جائے گی۔بعد کہ ایام میں عہدیداران بارش کے پانی کے تحفظ پر شعور بیدار کریںگے اور نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ کچرے کی نکاسی عمل میں لائی جائے گی۔9اگست کو وناماہستوم کا انعقاد عمل میں لایاجائے گا اور جی ایچ ایم سی کے اطراف واکناف سرکاری اور خانگی ادارے جات ‘پارکس‘تالابوں کے کناروں اور دیگر مقامات پر بڑے پیمانے پر پودے لگائے جائیںگے ۔گھر گھر پودوں کی تقسیم کا بھی منصوبہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button