تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

وزیراعلی تلنگانہ امریکہ کے دورہ پر روانہ

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مختلف کمپنیوں کے سربراہوں اورسرکردہ سرمایہ کاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں سرمایہ کاری کوراغب کرنے کے اقدامات کریں گے۔ ان کے ہمراہ وزیر سری دھر با بو اور متعدد اہلکاروں کی ٹیم بھی روانہ ہوئی۔ان کا دورہ 11 اگست تک ہوگا۔ جنوری میں بطور وزیراعلیٰ انہوں نے پہلی مرتبہ داوس کا دورہ کیا تھا جس میں ریاست کیلئے 40ہزارکروڑروپئے کی سرمایہ کاری کو یقینی بنایاگیا تھا۔ کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں تلنگانہ میں آپریشنس شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکام نے بعض ملٹی نیشنل کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔دورہ کے دوران یادداشت مفاہمتوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button