تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںجرائم و حادثات

سعودی عرب پہنچنے کے 4دن بعد این آرآئی کی موت – 45یوم بعد لاش کی شناخت

 ۔کاماریڈی کے محمد شریف کی میت وطن لائی گئی

حیدرآباد۔3اگست(آداب تلنگانہ نیوز) تلنگانہ کے ایک این آرآئی کی سعودی عرب پہنچنے کے بعد اندرون 4یوم موت واقع ہوئی۔تاہم لاش کی شناخت موت کے 45دن بعد ہوئی۔دویوم قبل میت کو وطن واپس لایاگیا۔39سالہ محمدشریف ساکن ضلع کاماریڈی ریاض میں ایک کلیننگ کمپنی میں ڈرائیور کے طور پرکام کرنے کےلئے 3جون کو سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔محمد شریف نے اسی دن اپنے افراد خاندان کو بتایاتھاکہ وہ بہ حفاظت سعودی عرب پہنچ گئے ہیں تاہم اس کے بعد ان کا کسی سے رابطہ نہیں ہوا اور ان کا موبائل فون بھی بند تھا۔4دن بعد یعنی 7جو ن کو شہر کے عزیزےہ پارک میں ایک لاش دستیاب ہوئی۔میڈیکل رپورٹس کے مطابق محمد شریف کی موت حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ہوئی۔پولیس نے پتہ لگایاکہ متوفی شخص ہندوستانی شہری تھاتاہم اس کی لاش کے حصول کےلئے کوئی بھی سامنے نہیں آیا۔بعدازاں پولیس نے متوفی کے لواحقین کے بارے میں معلومات کےلئے معروف ہندوستانی سماجی کارکن شہاب کوٹو کاڈ سے ربط قائم کیا۔محمد شریف کی بائیومیٹرک تفصیلات کی بنیاد پر ان کے پاسپورٹ کے ذریعہ گھر کا ایڈریس معلوم کیاگیا اور افراد خاندان کو محمد شریف کے انتقال کے بارے میں اطلاع دی گئی۔اسی دوران شریف کو اس کے آجر نے مفرور (حروب) بتایاکیوںکہ محمد شریف کمپنی میں رپورٹ کرنے میں ناکام رہے تھے۔شہاب کوٹوکاڈ نے بتایاکہ چونکہ حروب کااعلامےہ تھا اسی وجہ سے میت کی وطن واپسی میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ حروب اعلامےہ کو منسوخ کیاگیا۔شہاب نے ہندوستانی سفارتخانہ کے تعاون سے میت کی وطن واپسی کےلئے ضروری قانونی کاروائیوں کی تکمیل کی۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button