جرائم و حادثات
اے پی: ہاسٹل میں کھانا کھانے کے بعد50طلبا بیمارپڑگئے
آندھراپردیش کے ضلع نندیال کے قریب پرائیویٹ اسکول کے ہاسٹل میں کھانا کھانے کے بعد50طلبا بیمارپڑگئے۔ اسکول کے مالک نے سالگرہ کی تقریب کے دوران کھانا فراہم کیا تھا، جس کے بعد یہ طلبہ بیمار ہوگئے جنہوں نے الٹیاں شروع کردیں۔ ڈاکٹروں کو طلب کرتے ہوئے ان طلبا کا ہوسٹل میں ہی علاج کیا گیا جس کے بعد بعض طلبا کی صحت بہتر ہوئی۔ نندیال کے آر ڈی او ملکارجن ریڈی نے اسکول ہاسٹل پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ طلبا کی حالت بہتر ہو رہی ہے اور انہیں کوئی پریشانی نہ ہو اس بات کا خیال رکھا جائے گا۔