تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

حیدرآباد میں ایک اور بین لااقوامی اسٹیڈیم کی تعمیر: چیف منسٹر

اسپورٹس پالیسی کاآئندہ اسمبلی سیشن کے دوران اعلان۔چیف منسٹر ریونت ریڈی کی تقریر

حیدرآباد 2 اگست (آداب تلنگانہ نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے آج اعلان کیاکہ حیدرآباد میں ایک اور عالمی کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیاجائے گا۔انہوںنے آج اسمبلی میں بتایاکہ اسٹیڈیم حیدرآباد کے مضافات میں بگاری کنچہ میں تعمیر کیاجائے گا۔جہاں جمعرات کو ینگ انڈیا اسکلس یونیورسٹی کےلئے سنگ بنیاد رکھاگیاتھا۔چیف منسٹر نے کہاکہ مجوزہ بین الاقوامی اسٹیڈیم کے تعلق سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)کے ساتھ ابتدائی بات چیت ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت ریاست میں کھیلوں کے فروغ کےلئے تما م اقدامات روبہ عمل لائے گی۔انہوںنے کہاکہ ہم جلد ہی اسپورٹس پالیسی کا اعلان کرےںگے۔ا نہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت ہریانہ کی اسپورٹس پالیسی کا جائزہ لے رہی ہے۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ سال 2024-25کے ریاستی بجٹ میں کھیلوں کےلئے 321کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ اسمبلی اجلاس کے دوران اسپورٹس پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔انہوںنے اپوزیشن جماعتوں سے کہاکہ وہ کھیلوں کے فروغ کےلئے تجاویز پیش کرےں۔نئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی تعمیر کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے ریونت ریڈی نے نشاندہی کی کہ یوسف گوڑہ‘ گچی باﺅلی اور سرور نگر اسٹیڈیمس میں اسپورٹس سرگرمیوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایل بی اسٹیڈیم کے معاملہ میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔ایل بی اسٹیڈیم سیاسی سرگرمیوں کےلئے زیادہ استعمال کیاجارہاہے۔چیف منسٹر نے کہاکہ ریاستی کابینہ نے جمعرات کو شوٹر ایشا سنگھ‘دومرتبہ کی عالمی باکسنگ چمپئن نکہت زرین اور انٹر نیشنل کرکٹر محمد سراج کو 600مربع گز اراضی الاٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ نے نکہت زرین اور سراج کو گروپI کی ملازمتیں فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔ریونت ریڈی نے کہاکہ اگرچہ کہ گروپI ملازمت کےلئے تعلیمی اعتبار سے سراج اہل نہیں ہےں تاہم کابینہ نے انہیں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر استثنیٰ دیاہے۔گروپ Iکی ملازمت کےلئے درکار تعلیمی قابلیت ڈگری ہے۔سراج نے انٹر میڈیٹ کامیاب کیاہے۔لیکن ہم انہیںگروپ I کی ملازمت کی فراہمی کےلئے استثنیٰ دیئے ہیں۔چیف منسٹر نے چہارشنبہ کو اسمبلی میں کہاتھاکہ سراج کو گروپ I کی ملازمت دی جائے گی ۔اگر وہ پولیس فورس میں شامل ہونے کا انتخاب کرتے ہیں تو انہیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جیسے اعلیٰ عہدہ پر راست مقررکیاجائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button