امریکہ سے واپسی پر ریونت ریڈی کا عہدہ برقرار رہے گا؟
بی آرایس کے ارکان اسمبلی کو معطل کرنے کے اظہار پر کوشک ریڈی کا جواب
حیدرآباد 2 اگست (آداب تلنگانہ نیوز)چیف منسٹر ریونت ریڈی کے اشارے پر کہ بعض بی آرایس کے اراکین اسمبلی کو ایوان سے معطل کیاجاسکتاہے ۔اس بات کا سخت جواب دیتے ہوئے رکن اسمبلی بی آرایس حضور آباد پی کوشک ریڈی نے تعجب کا اظہار کیا اور کہاکہ کیا چیف منسٹر ریونت ریڈی جب امریکہ سے واپس ہوںگے توکیاان کا عہدہ برقرار رہے گا؟۔تلنگانہ میں سرماےہ کاری کےلئے سرماےہ کاروں کو راغب کرنے کےلئے ایک سرکاری دورے پرچیف منسٹر جمعہ کی رات امریکہ روانہ ہونے والے ہیں۔آج اسمبلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کوشک ریڈی نے چیف منسٹر کو خبردار کیاکہ کھمم اور نلگنڈہ اضلاع کے آپ کے کابینی رفقا آپ کو معزول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔کوشک ریڈی نے کہاکہ ریونت ریڈی اسمبلی میں سابق ریاستی وزیر وسینئر بی آرایس لیڈر پی سبیتا اندرا ریڈی کی ہتک پر معذرت خواہی کرےں۔انہوںنے کہاکہ عوامی مسائل کو اٹھانے کا اپوزیشن کو موقع نہیں دیاجارہاہے۔ چیف منسٹر اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوںنے چیف منسٹر کے روےہ پر شدید تنقید کی۔کوشک ریڈی نے حلقہ اسمبلی حضور آباد کے استفادہ کنندگان کو دلت بندھو اسکیم کے تحت دوسری قسط کی اجرائی کا مطالبہ کیا۔انہوںنے کہاکہ کانگریس حکومت حضور آبا د میں آگ واقعہ کے متاثرین کی امداد میں ناکام رہی۔انہوںنے کہاکہ وہ اپنی تنخواہ سے 4لاکھ روپئے متاثرہ خاندانوں کو عطےہ دیئے ہیں۔