شہر کی خبریں

اسمبلی میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کااہم اعلان

حیدرآباد میں رات ایک بجے تک تجارتی ادارے کھلے رہیں گے

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایوان میںکہاکہ دارالحکومت حیدرآباد میں ہوٹلیں اور تجارتی ادارہ جات رات 1بجے تک کھلے رہیںگے۔ایوان میں قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی اکبر الدین اویسی کے مطالبہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہاکہ حیدرآباد میں رات 1بجے تک ہوٹلوں اور دکانوں کو کھلی رکھنے کی اجازت رہے گی۔انہوںنے کہاکہ وہ حال ہی میں حیدرآباد ‘سائبرآباد اور رچہ کونڈہ کے پولیس کمشنرس کے ساتھ اجلاس منعقد کئے ہیں اور انہیں رات دیر گئے تک دکانات کو کھلی رکھنے کی اجازت دینے کی ہدایت دی ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ شراب کےخلاف ہےں لہذا شراب کی دکانات کو رات دیرگئے تک کھلی رکھنے کی اجازت نہیں رہے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button