جلد ہی جاب کیلنڈر جاری کیا جائے گا:وزیرآئی ٹی تلنگانہ
تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی سریدھربابو نے کہا ہے کہ جلد ہی جاب کیلنڈر جاری کیا جائے گا۔ اسمبلی میں ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی بل پیش کرنے کے بعد سریدھر بابو نے کہا کہ جاب کیلنڈر کے مطابق آنے والے دنوں میں 2 لاکھ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام کو سرکاری ملازمتیں دینا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے میں بھی روزگار فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خالی عہدوں کو پُر کیا جائے گا اور نوجوانوں کے اسکل گیپ کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں میں ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو مطلوبہ مہارتیں گریجویٹس میں کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہارتوں کی بہتری پر تعلیمی ماہرین، وی سی اور طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکل یونیورسٹی کے ذریعہ اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلیمی سال میں 2500 افراد کو تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مچرلہ میں اسکل یونیورسٹی کے لیے مستقل کیمپس قائم کیا جا رہا ہے۔