جرائم و حادثات

انٹرمیڈیٹ طالبہ کی خودکشی

تلنگانہ کے ہنمکنڈہ میں جونیر کالج میں انٹرمیڈیٹ ایم پی سی سال اول کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔اس طالبہ کی شناخت بھوانی کے طورپر کی گئی ہے جس نے کالج کے ہاسٹل میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔مُلگ ضلع کے کملاپورگاوں سے تعلق رکھنے والی اس طالبہ کی لاش ایم جی ایم اسپتال ورنگل کے مردہ خانہ میں محفوظ کردی گئی ہے۔ طالبہ کے گھر والوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ طلبہ تنظیموں کے لیڈروں نے کالج انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیااورکہا کہ جب طالبہ کی صحت ٹھیک نہیں تھی تو رشتہ داروں کو اطلاع کیوں نہیں دی گئی۔ اپنے بیٹی کی موت پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے والدین نے احتجاج کیا، کالج میں پھولوں کے گملے اور فرنیچر توڑ دیا۔ طالبہ کے رشتہ داروں، طلبہ تنظیموں کے لیڈروں نے کالج انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور طالبہ کے گھر والوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button