ڈونگر بستی معاملے میں اعظم خان سمیت چھ بری
اترپردیش کے ضلع رامپور کی ایک خصوصی عدالت نے ڈونگر پور بستی معاملے میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق کابینی وزیر, اعظم خان سمیت چھ ملزمین کو بری کردیا ہے۔
ڈونگر پور معاملہ سال 2016 کا ہے جب ریاست میں سماج وادی پارٹی کی حکومت تھی اور اعظم کان کابینی وزیر تھے۔ انہوں نے پولیس لائن کے نزدیک ڈونگر میں غریبوں کے لئے آسرا رہائش بنائے تھے۔ الزام ہے کہ اس دران کچھ لوگوں کے پہلے سے بنے مکانات کو سرکاری زمین پر بتا کر توڑ دیا گیا تھا۔ ان لوگوں نے بی جےپی کی حکومت بننے کے بعد 2019 میں گنج کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
لوگوں کی جانب سے درج مقدموں میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایس پی حکومت میں اعظم خان کے اشارے پر پولیس اور پارٹی کے 12 کارکنوں نے بستی میں آسراآواس بنانے کے لئے ان کے گھروں کو زبردستی خالی کرایا۔ ان کا سامان لوٹ لیا گیا اور مکانوں پر بلڈوزر چلاوا کر منہدم کردیا گیا تھا۔
پراسیکیوشن کے وکیل سیما رانا نے بتایا کہ اعظم خان سمیت سبھی چھ ملزمین کو بری کردیا گیا ہے۔ ابھی عدالت کے فیصلے کی کاپی نہیں ملی ہے۔ س میں آگے اپیل فائل کی جائے گی۔ معاملے میں اعظم خان، سابق سی او آلے حسن، برکت ٹھیکیدار، پرویز شمسی، اکرام خان، عمران سمیت چھ کو بری کیا گیا ہے۔ جبکہ ملزم سجاد کی موت ہوچکی ہے۔ اعظم خان کے کل 12مقدمات میں سے چھ میں سنوائی ہوچکی ہے۔ اس چار معاملات میں اعظم خان بری ہوچکے ہیں جب کہ دو میں انہیں سزا ملی ہے۔ ایک میں 10 سال اور دوسرے میں سات سال کی سزا ہوچکی ہے۔