تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

وزیراعلی کی اسمبلی میں نشست۔تارک راما راو کا دلچسپ ریمارک

حکمران جماعت کانگریس کے ارکان آثارقدیمہ کے عہدیداروں کی طرح کھدوائی کا کام کررہے ہیں

تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے رکن اسمبلی کے تارک راما راونے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا کے بازو کی کرسی(وزیراعلی کے لئے مخصوص نشست) پرجانا چاہتے ہیں۔تارک راما راو نے آج اسمبلی میں کرنسی ایکسچینج بل پر مباحث کے دوران یہ دلچسپ ریمارک کیا۔انہوں نے کہاکہ ایوان میں تلنگانہ کے دس سالوں کاتذکرہ کرنے کے دوران سابق حالات پر بھی غورکرنا چاہئے۔حکمران جماعت کانگریس کے ارکان،آثارقدیمہ کے عہدیداروں کی طرح کھدوائی کا کام کررہے ہیں۔ماضی، ماضی کی طرح ہوتاہے۔ہم بھی اس کی کھدوائی کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی نائب وزیراعلی و وزیرفائنانس ملوبھٹی وکرامارکا کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کی ستائش بھی کی اور اسے بہتر بجٹ قراردیا۔انہوں نے کہاکہ ہم بھی اسی طرح کی بلندیاں حاصل کرناچاہتے ہیں اور مستقبل میں ان کے بازو کی نشست(وزیراعلی کیلئے مخصوص نشست)پر جانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button