جرائم و حادثات

وشاکھاپٹنم کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں اچانک دھوئیں سے سنسنی

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں اچانک دھوئیں سے سنسنی پھیل گئی۔اسپتال کی عمارت کے سیلارمیں یوپی ایس بیٹریوں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دھواں نظرآیا جس کے ساتھ ہی مریض اور ان کے رشتہ دارکچھ دیر کے لیے پریشان ہو گئے۔مریضوں کو ان کے رشتہ داروں نے فوری طورپر اسپتال کی عمارت سے نکالنے کی کوشش کی۔اسی دوران اس واقعہ کی اطلاع فائربریگیڈ کے عملہ کو دی گئی جنہوں نے اندرون دومنٹ وہاں پہنچ کردھوئیں پر مکمل قابو پالیا جس کے ساتھ ہی اسپتال انتظامیہ،مریضوں اورتیمارداروں نے راحت کی سانس لی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button