تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

سدی پیٹ میں کانسٹبل کاجذبہ ہمدردی مثالی اور قابل تقلید

محمد آصف نے معذورٹی آرٹی امیدوار کو کندھوں پر اٹھاکر امتحان ہال تک پہنچایا

حیدرآباد۔30جولائی(آداب تلنگانہ نیوز)عام طور پرپولیس کے تعلق سے عوام میں منفی سوچ پائی جاتی ہے۔پولیس اور پولیس اسٹیشن کے نام کے ساتھ ہی عام آدمی خوف زدہ ہوجاتاہے۔تاہم پولیس ملازمین بھی انسان ہی ہوتے ہیں اور ان کے سینے میں بھی دل دھڑکتاہے۔پولیس ملازمین کی خدمات کے باعث ہی عام آدمی پرسکون زندگی بسر کرتاہے۔پولیس ملازمین اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ بسا اوقات انسانیت کی خدمت کی روشن مثال پیش کرتے ہیں ۔اسی طرح کا ایک واقعہ سدی پیٹ میں دیکھنے میں آیا جہاں ایک کانسٹبل نے ایک معذور نوجوان کواپنے کندھوں پراٹھاکر امتحانی ہال تک پہنچایااور عوام کے قلوب کو فتح کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیچر ریکروٹمنٹ ٹسٹ (ٹی آر ٹی)امتحانات جاری ہیں۔اس دوران ٹی آر ٹی امتحان میں شرکت کےلئے ایک معذور نوجوان سدی پیٹ کے مرکز پرپہنچا۔امتحانی ہال پہلی منزل پرواقع تھا۔کانسٹبل نے معذور ٹی آرٹی امیدوار کو اپنے کندھوں پر اٹھاکر لے گیا اور امتحان ہال تک پہنچایا۔معذور امیدوار جب امتحانی مرکز پہنچا تو وہ سیڑھیاں چڑھنے سے قاصر تھا۔جیسے ہی IIIٹاﺅن پولیس اسٹیشن کے کانسٹبل 45سالہ آصف کی نظر معذور امیدوار پرپڑی ۔وہ فی الفور مدد کےلئے آگے آئے اور معذور امیدوار کو اپنے کندھوں پر اٹھاکر امتحان ہال تک پہنچایا۔وہاں موجود تمام افراد نے آصف کی ستائش کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button