تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

حکمران جماعت کانگریس کو زبردست جھٹکا, رکن اسمبلی گدوال کرشنا موہن ریڈی کی گھر واپسی

اسمبلی میں کے تارک راماراﺅ سے ملاقات۔بی آرایس میں شمولیت

حیدرآباد۔30جولائی(آداب تلنگانہ نیوز)بی آرایس اراکین اسمبلی کے غیر مجاز شکار کی کانگریس کی کوششوں کے درمیان ایک اہم پیشرفت میں رکن اسمبلی گدوال کرشنا موہن ریڈی جو حال ہی میں حکمران جماعت میں شامل ہوگئے تھے۔آج دوبارہ اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس میں شامل ہوگئے۔کرشنا موہن ریڈی نے بی آرایس میں واپسی کے اپنے فیصلہ کا اعلان آج اس وقت کیا جب کانگریس احاطہ اسمبلی میں کسانوں کے قرض معافی کی دوسری قسط کی اجرائی کا جشن منانے میں مصروف تھی۔رکن اسمبلی گدوال نے اسمبلی کے احاطہ میں کارگزار صدر بی آرایس کے تارک راماراﺅ سے پارٹی لیجسلیٹیو آفس میں ملاقات کی اور بی آرایس میں دوبارہ شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ےہ ملاقات کے مناظر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔بی آرایس کی آفیشیل ہینڈل کے ذریعہ ےہ مناظر کو Xپر پوسٹ کیاگیا۔جس میں میڈیا سے کہاگیاکہ (بی آرایس کی جانب سے کانگریس کو جھٹکا‘)۔راماراﺅ سے ملاقات کے دوران کرشنا موہن ریڈی نے گھر واپسی کےلئے اجازت دینے کی خواہش کی۔جس کو قبول کرلیاگیا۔بی آرایس قائدین نے اس توقع کا اظہار کیاکہ دیگر 9اراکین اسمبلی جنہوںنے وفاداری تبدیل کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ان میں سے بھی بیشتر دوبارہ بی آرایس میں واپس آجائیںگے۔کرشنا موہن ریڈی نے 6جولائی کو چیف منسٹر و صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی اور دیگر کانگریسی قائدین کی موجودگی میں حکمران جماعت میںشمولیت اختیار کی تھی۔تاہم وہ مبینہ طور پرکانگریس پارٹی سے خوش نہیں تھے اور اپنے فیصلہ پر افسوس کا اظہار کیاتھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button