تلنگانہ میں نئے راشن کارڈس کی جلد اجراء کی درخواست
حکمراں کانگریس پارٹی کے ارکان بی منوہر ریڈی نے مختلف محکموں کی گرانٹس پر قانون ساز اسمبلی میں بحث کا آغاز کیا۔ انہوں نے نئے راشن کارڈس کی جلد اجراء کی درخواست کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سابق حکومت نے جنوبی تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا۔ یہ کہتے ہوئے کہ وقار آباد ضلع کی فی کس آمدنی تمام اضلاع سے کم ہے، ضلع میں 1970 کی دہائی میں بنائے گئے تین پراجکٹس اس وقت دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے آدھے آدھے حصے کو بھی پانی فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔حکمراں پارٹی کے رکن ویمولا ویرشم نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں چار ہزار سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کی ہے اور پچھلی حکومت کی غیر سائنسی پالیسیوں کی وجہ سے رعیتوبندھو اسکیم پر مناسب عمل نہیں کیاجارہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات کرے۔ انہوں نے کسانوں کی طرح بنکروں کے 50 ہزار کروڑ روپے کے قرضے معاف کرنے کی بھی خواہش کی۔