تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

سری سیلم پروجیکٹ کے دروازوں کے ذریعہ پانی کا اخراج

اوپری پروجیکٹس سے بڑے پیمانے پرپانی کا بہاﺅ

حیدرآباد۔29جولائی(آداب تلنگانہ نیوز)سری سیلم پروجیکٹ کی سطح آب میں زبردست اضافہ کے بعد12کے منجملہ3دروازوں کی کشادگی کے ذریعہ پانی کا اخراج عمل میںلایاگیا۔گیٹ نمبر6‘7اور8کوجزوی طور پرکشادہ کرتے ہوئے تقریباً84ہزار کیوزک پانی دریامیں چھوڑاگیا۔سری سیلم سے پانی کے اخراج کے باعث ناگرجنا ساگر کو فی الفور فائدہ حاصل ہوگا۔ سری سیلم میںگزشتہ 48گھنٹوں کے دوران متواتر4.5لاکھ کیوزک پانی کابہاﺅ داخل ہورہاہے۔سری سیلم پروجیکٹ میں آبی ذخیرہ کی گنجائش 215ٹی ایم سی ہے۔بحالت موجودہ پروجیکٹ میں 179ٹی ایم سی پانی ہے۔پروجیکٹ میں روزانہ 40ٹی ایم سی پانی کا اضافہ ہورہاہے کیوںکہ تمام اوپری پروجیکٹس سے بڑے پیمانے پر پانی کابہاﺅ سری سیلم میںداخل ہورہاہے۔ کرناٹک کے الماٹی ڈیم اور نارائن پور ڈیم کے علاوہ ریاست میں جورالہ پروجیکٹ سے پانی کا اخراج یومےہ 3لاکھ کیوزک سے زائد ہے۔تلنگانہ کے علاوہ پڑوسی ریاست میں شدید بارش کے باعث پروجیکٹس کی سطح آب میں اضافہ ہورہاہے۔سری سیلم کی سطح میں بھی اضافہ کے باعث دروازوں کی کشادگی کے ذریعہ پانی کا اخراج عمل میںلایاگیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button