تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
حکومت کی ویب سائٹس کی ڈیجیٹل تبدیلیوں میں فوری مداخلت کرنے تارک راما راو کی خواہش
تلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی راما راو نے چیف سکریٹری شانتی کماری سے ریاستی حکومت کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں جاری ڈیجیٹل تبدیلیوں میں فوری مداخلت کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ چندرشیکھرراوکے دور حکومت کی اہم معلومات اور تفصیلات کو حذف کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے دور میں حکومت کی معلومات اور تفصیلات کو ریاست کے عوام کی ملکیت اور تلنگانہ کی تاریخ کا ایک حصہ کے طور پر محفوظ رکھاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈیجیٹل معلومات کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کیا جانا چاہیے اور اس کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جانے چاہیے۔ اگر مناسب کارروائی نہ کی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔