جرائم و حادثات
جیپ ڈرائیورز کا مسلم آٹو ٹرالی ڈرائیور پر حملہ
محمد عبدالہادی ضلع صدرمجلس کی ڈی ایس پی سے نمائندگی, حملہ آور مسجد کے اندر گھس کر بھی انہیں مارنے لگے, مسجد کا تقدس پامال
محبوب نگر، 29 جولائی (نامہ نگار) محمد رحیم نامی پچاس سالہ شخص جو آٹو ٹرالی کے ذریعے محبوب نگر ٹاؤن کے رایچور روڈ پر واقع مدرسہ مدینتہ العلوم و مسجد محبوبیہ میں پانی سپلائی کرنے کے لیے منرل واٹر سپلائی کرتے ہیں پر حملہ کیا گیا۔ رحیم میاں جب مدرسہ مدینتہ العلوم پہنچے تو راستے میں کھڑی جیپ موٹر کاروں کو ہٹانے کی درخواست کی۔ یہ جیب گاڑیاں روزانہ محبوب نگر سے دیورکدرہ و بھوت پور مسافر لے جاتی ہیں۔ گاڑیوں کے مالکان سے بحث میں ان جیب ڈرائیوروں نے رحیم میاں کو بےدردی سے مارا اور پتھر سے ان کا سر کچلنے کی کوشش کی گئی۔ اپنے بچاؤ کے لیے رحیم میاں نے مسجد میں پناہ لینے کی کوشش کی، لیکن حملہ آور مسجد کے اندر گھس کر بھی انہیں مارنے لگے.
جس سے مسجد محبوبیہ کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ صدر مجلس اتحاد المسلمین ضلع محبوب نگر نے مجلس کے سینئر قائدین محمد طاہر اور عبدالمعبود کے ساتھ موقع پر پہنچ کر تفصیلات معلوم کیں۔ پھر ڈی ایس پی محبوب نگر وینکٹیشورلو سے مدرسہ مدینتہ العلوم کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کی اور حملے کے ویڈیو فوٹیج کے ساتھ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ڈی ایس پی کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے سرکاری اسپتال پہنچ کر زخمی شخص کی عیادت کی۔ اس موقع پر مجلسی قائدین کے علاوہ سابقہ کونسلر محمد مسیح، عبد الرحمان قریشی، ابراہیم اِبّو، محمد محسن ماڈرن، شریف آٹو کنسلٹنٹس، سجو پہلوان، محمد محبوب کونسلر، اعجاز مرزا اور معز الدین کانگریس پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔