اسپورٹس ؍ کھیل

پی وی سندھو نے پیرس اولمپک میں اپنا پہلا میچ 29 منٹ میں جیتا

ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار اور دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے اتوار کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فاطمہ عبدالرزاق پر صرف 29 منٹ میں جیت درج کرتے ہوئے اپنی مہم کا آغازکیا۔

سندھو نے آج یہاں گروپ ایم کے میچ میں فاطمہ عبدالرزاق کو 21-9، 21-6 سے شکست دی۔ سندھو نے پہلے گیم میں دبدبہ بناتے ہوئے ابتدائی برتری حاصل کی اور پورے میچ پر کنٹرول برقرار رکھا۔ فاطمہ کوسندھو کی رفتار اور درستگی کا مقابلہ کرنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑی۔ سندھو نے پہلا سیٹ آسانی سے 21-9 سے جیت لیا۔ اس کے بعد دوسرے گیم میں بھی سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وسط گیم کے وقفہ پر 11-3 کی برتری حاصل کی اور دوسرا سیٹ بھی 21-6 سے جیت کر میچ جیت لیا۔
سندھو بدھ کو اپنے دوسرے گروپ میچ میں ایسٹونیا کی کرسٹن کوبا کا مقابلہ کریں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button