جرائم و حادثات
کارنے سینی ٹیشن ورکر کو روند ڈالا
تلنگانہ کے میدک ٹاون میں کارنے ایک سینی ٹیشن ورکر کو روند ڈالا۔یہ واقعہ ٹاون کی وڈیرکالونی میں اتوار کی صبح پیش آیا۔مہلوک سینی ٹیشن ورکر کی شناخت میدک کے رہنے والے 49سالہ ماسیاکے طورپر کی گئی ہے جو میدک بلدیہ میں سینی ٹیشن کاکام کرتاتھا۔ماسیا، سڑک کو جھاڑولگارہاتھا کہ تیزرفتارکار نے اس کو روند ڈالا۔اس حادثہ کے وقت کار میں تین نوجوان سوارتھے جو حادثہ کے ساتھ ہی کار چھوڑکرفرارہوگئے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میدک منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔