شہر کی خبریں
پرانا شہرحیدرآباد میں بونال تہوار کا اہتمام
حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقع مشہورلال دروازہ مندرمیں ہزاروں کی تعداد میں شردھالو،بونال تہوار رمیں شرکت کیلئے جمع ہوئے۔ سینکڑوں خواتین، اپنے سروں پر پیتل کے برتنوں میں ”بونم” (پکے ہوئے چاول اور گڑ) کو لے کر اسے پیش کرنے کے لیے مندر کے قریب قطار میں کھڑی تھیں۔ مرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنڈی سنجے کمار نے بھی پوجا کی۔ مندر کے آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ شہر کے دیگر حصوں بشمول سکندرآباد کنٹونمنٹ علاقہ میں بھی بونال تہوار منایا گیا۔