جرائم و حادثات

فیل خانہ بیگم بازار میں معمر شخص کا قتل

حیدرآباد۔28جولائی(آداب تلنگانہ نیوز)بیگم بازار میں آج ایک معمر شخص کے قتل کی واردات پیش آئی۔نامعلوم افراد نے معمر شخص کا ان کی دکان میں ہی قتل کیا۔تفصیلات کے مطابق مغل پورہ کے ساکن 70سالہ حکیم ‘فیل خانہ بیگم بازار میں بیٹریوں کی درستگی کی دکان چلاتے تھے۔وہ حسب معمول دکان کےلئے روانہ ہوئے تاہم ہفتہ کی رات مکان واپس نہیں آئے۔والد کے گھر نہ آنے پر ان کابیٹا خلیل دکان پہنچا تب حکیم کی لاش خون میںلت پت پائی گئی۔بتایاجاتاہے کہ نامعلوم افراد نے حکیم کے سرپر کوئی آلہ سے متواتر سرپرحملہ کیاجس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کےلئے کوششیں جاری ہیں۔پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے مقام واقعہ کا دورہ کیااور تفصیلات حاصل کیں۔بیگم بازار پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے تفصیلات سے واقف کروایا۔پولیس کی سراغ رساں ٹیم نے بھی مقام واقعہ کا دورہ کیا اور کچھ شواہد اکٹھا کئے۔ڈاگ اسکواڈ نے بھی مقام واقعہ کا دورہ کیا ۔اس سلسلہ میںپولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button