جرائم و حادثات

دہلی کوچنگ سنٹر واقعہ ‘مہلوکین میں تلنگانہ کی طالبہ تانیہ سونی بھی شامل

کشن ریڈی کا اظہار تاسف۔متوفی طالبہ کے والد سے بات چیت

حیدرآباد۔28جولائی(آداب تلنگانہ نیوز)مرکزی وزیر کوئلہ وکانکنی جی کشن ریڈی نے دہلی کے راجندر نگر میںایک آئی اے ایس کوچنگ سنٹر میں سیلابی پانی میں غرقاب ہوجانے کی وجہ سے تلنگانہ کی 25سالہ تانےہ سونی کی موت پرشدیدافسوس کا اظہار کیا۔تانےہ سونی کے والد وجئے کمار سے کشن ریڈی نے بذریعہ فون بات کی اور انہیں پرسہ دیا۔انہوںنے لاش کی جلد از جلد افراد خاندان کو حوالگی کے خصو ص میںمکمل تعاون کا اظہار کیا۔کشن ریڈی نے دہلی میں اپنے دفتر کے عملہ کو ہدایت دی کہ وہ دہلی پولیس اور متعلقہ عہدیداروں سے بات کریں اور تمام کاروائی کو جلد ازجلد مکمل کریں۔واضح رہے کہ شدید بارش کی وجہ سے دہلی کے راجندرنگر میںراﺅ آئی اے ایس اسٹڈی سنٹر میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ۔تین طلبہ سیلرمیں لائبریری میں پڑھائی میں مصروف تھے کہ اچانک پانی جمع ہوگیا۔جس کے نتیجہ میں25سالہ تانےہ سونی ‘25سالہ شریایادو اور28سالہ نوین پانی میں ڈوب گئے۔این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے مقام واقعہ پر پہنچ کر لاشوں کوباہرنکالا۔کوچنگ سنٹر سے چند طلبہ کو بچالیاگیا۔دہلی کی وزیر آتشی نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اندرون 24گھنٹے اس معاملہ میں رپورٹ پیش کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button