ایس آر نگر کے ہاسٹل میں ایک نوجوان کا قتل
جھگڑے کے بعد روم میٹ نے ہی موت کے گھاٹ اتاردیا
حیدرآباد۔28جولائی(آداب تلنگانہ نیوز)حیدرآباد کے ایس آر نگر کے ایک ہاسٹل میں ایک نوجوان کے قتل کی واردات پیش آئی۔روم میٹ نے ہی نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔تفصیلات کے مطابق مقتول وینکٹ رمنا ریاست آندھراپردیش کے نندیال کا ساکن تھا اور وہ ایک تعلیمی ادارے میں برسرکارتھا اور ایس آر نگر میں واقع ہنومان ہاسٹل میںمقیم تھا۔ہفتہ کی رات گنیش جوکہ وینکٹ کاروم میٹ ہے وہ اسی عمارت کے گراﺅنڈ فلور میں اصلاح خانہ چلاتاہے۔کمرے میں آیا اور کسی بات پر وینکٹ کے ساتھ جھگڑا کیا ۔ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے بتایاکہ بحث کے دوران گنیش نے وینکٹ پر چاقو سے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجہ میںوینکٹ کی موت واقع ہوئی۔اطلاع ملتے ہی ایس آر نگر پولیس مقام واقعہ پر پہنچی اور لاش کو مردہ خانہ منتقل کیا۔اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیاگیا اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔سینئر پولیس عہدیداروں نے مقام واقعہ کا دورہ کیا۔