شہر کی خبریں

کے ٹی آر نے اسٹیٹ ہوم کی طالبات کے ساتھ سالگرہ منائی – 100طالبات میں لیاپ ٹاپ کی تقسیم

خودکشی کرلینے والے بافندوں کے ورثاءکو مالی امدادکی فراہمی

کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ ہمیشہ سے ہی عوامی خدمت اور غریبو ں اورضرورت مندوں کی مدد کےلئے جانے جاتے ہیں۔ہمیشہ کی طر ح اس مرتبہ بھی کے ٹی آر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر طلبہ میں لیاپ ٹاپس کی تقسیم عمل میںلائی۔کے ٹی آرنے حیدرآباد اسٹیٹ ہوم کے طلبہ کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی۔اس موقع پر کے ٹی آر نے طالبات کو تحفتاً 100لیاپ ٹاپس فراہم کئے۔علاوہ ازیں کارگزار صدر بی آرایس نے خود کشی کرلینے والے 13بافندوں کے خاندانوں میں مالی امداد بھی فراہم کی۔کے ٹی آر کی جانب سے اپنی سالگرہ کے موقع پر طلبہ میں لیاپ ٹاپس کی تقسیم اورغمزدہ بافندوںکے افراد خاندان کی مالی مدد ایک مستحسن اقدام ہے جوکہ قابل ستائش اورقابل تقلید بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button