گرین انڈیا چیلنج کے ساتویں مرحلہ کا اوڈیشہ میں آغاز
سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے لئے شروع کردہ گرین انڈیا چیلنج کے ساتویں مرحلہ کا آغازاوڈیشہ کی اسپیکر سورماپادھی نے کیا۔تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے سابق رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کی جانب سے گرین انڈیا چیلنج شروع کیاگیا ہے۔اوڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں آئی آر سی گاؤں کے سرکاری اسکول میں اسپیکر نے سنتوش کمار کے ساتھ پودالگایا۔اس موقع پر سنتوش کمار نے لگائے گئے پودے کے ساتھ سیلفی بھی لی۔اس پروگرام کے تحت ایس جے کالج کے طلباء جنہوں نے 1500 سے زیادہ پھل دار پودے لگائے، اس بات کا عہدکیا کہ وہ اس وقت تک ان پودوں کی ذمہ داری قبول کریں گے جب تک وہ تناوردرخت میں تبدیل نہیں ہوجاتے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس پروگرام کا حصہ بننے کا عہد کریں گے جس کا مقصد 2030 تک اڈیشہ میں ایک کروڑ درخت لگایاہے۔ گرین انڈیا چیلنج کے ساتویں مرحلہ کا موضوع”آئیے زمین کو ٹھنڈارکھیں“دیاگیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام ملک بھر میں ایک ارب درخت لگانے کے لیے مسلسل جاری رکھاجائے گا۔