گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث چاررکنی گروہ کو تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں گرفتارکرلیاگیا۔پولیس نے ان کے قبضہ سے 12 لاکھ روپے مالیت کا 60 کلو گرام ممنوعہ اشیا کو ضبط کرلیا۔اطلاعات کے مطابق اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والا گروہ آندھرا پردیش کے راستے گانجہ تلنگانہ اسمگلنگ کررہاتھا۔ پولیس نے محبوب آباد ضلع کے ترورمنڈل میں معمول کی جانچ کے دوران ملزم کی گاڑی سے گانجہ ضبط کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمین نے انکشاف کیا کہ وہ طویل عرصے سے گانجہ اسمگل کر رہے تھے اور زیادہ تر گانجہ حیدرآباد میں فروخت کی جاتی تھی۔