جرائم و حادثات

 ایک شخص نے بیوی اور 10 ماہ کی لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

 شہر حیدرآباد میں اتوار کی صبح ایک شخص نے اپنی بیوی اور 10 ماہ کی لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق، گنیش اپنی بیوی سوپنا اور اپنے تین بچوں کے ساتھ بوئن پلی میں رہتا ہے۔ گنیش، جو آٹورکشا ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، بار بار اپنی بیوی کے کردارپر شبہ کرتے ہوئے اس سے جھگڑا کیاکرتاتھا۔آج صبح گنیش نے اپنی بیوی سوپنا اور ان کی سب سے چھوٹی بیٹی نکشترا کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد اس نے بیگم پیٹ کے قریب چلتی ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button