جرائم و حادثاتشہر کی خبریں

جعلی پولیس کالس دھوکہ دہی سے عوام چوکس رہیں

دھوکہ باز رقم بٹورنے کےلئے پولیس کے نام سے کال کررہے ہیں:ڈی جی پی

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ (ڈی جی پی)ڈاکٹر جتیندر نے عوام کو پولیس عہدیداروں کے نام سے بوگس کال کرنے والے دھوکہ بازوں سے چوکس رہنے کا مشورہ دیاہے۔دھوکہ بازوں کا مقصد معصوم شہریوں کو دھوکہ دینا اور ان سے رقم بٹورناہے۔تلنگانہ ڈی جی پی کے سرکاری ہینڈل Xپر ڈاکٹر جتیندر نے ایک دھوکہ دہی معاملہ کا ویڈیو شیئر کیا ۔جس میں ایک دھوکہ باز نے جھوٹا دعویٰ کیاکہ ایک شخص کے بیٹے کو عصمت ریزی کے الزام میں جیل بھیج دیاگیاہے۔ اس معاملہ کی یکسوئی کےلئے رقم کامطالبہ کیاگیا۔پولیس ڈی پی فوٹو والے اجنبی آپ کو کال کریںگے اور بتائیں گے کہ آپ کا کوئی قریبی رشتہ دار یا آپ سے تعلق رکھنے والا فرد کو گرفتار کیاگیاہے یا پھر ان کے نام پرمنشیات کے غیر قانونی کوریئر آئے ہیںیا پھر انہوںنے کوئی اور بڑی غلطی کی ہے۔اس طرح کی اطلاع کے ذریعہ آپ کو تشویش میں مبتلاکیاجائے گا۔اور آپ سے معاملہ کی یکسوئی کےلئے رقم طلب کی جائے گی۔ایسے فون کال سے خبر دار رہنے کی ضرورت ہے۔اس قسم کے کالس موصول ہونے پر ڈائل 1930پر اطلاع دینے کی خواہش کی گئی ہے۔ڈی جی پی نے اس بات پر زور دیاکہ پولیس کبھی بھی فون پر رقم طلب نہیں کرتی۔انہوںنے شہریوں پر زوردیاکہ وہ ایسے کالس موصول ہونے کی صورت میں ڈائل1930پر اطلاع دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button