تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںشہر کی خبریں

تلنگانہ میں گروپII امتحان ملتوی – جائیدادوں میں اضافہ سے متعلق کوئی وضاحت نہیں

ریاست تلنگانہ میں بے روزگار نوجوانوں میں پائی جانے والی بے چینی پرممکنہ طور پر قابو پانے کےلئے کانگریس حکومت نے 7اور8کو منعقد شدنی ٹی جی ایس پی ایس سی گروپ II امتحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق گروپIIکے امتحانات اب ڈسمبر میںمنعقد ہوںگے۔حکومت نے گروپII امتحانات کے التوا کےلئے جمعرات کو بے روزگار نوجوانوں سے بات چیت کی۔تاہم ےہ بات واضح نہیں ہوئی کہ آیا حکومت گروپII جائیدادوں کی تعداد میں اضافہ کے مطالبہ کو ماننے کےلئے تیار ہوئی ہے یا نہیں ۔امتحان کا التواءاور گروپ IIکی جائیدادوں میں اضافہ ‘بے روزگار نوجوانوں کا اہم مطالبہ ہے۔واضح رہے کہ متواتر مطالبہ کے باوجود حکومت نے ڈی ایس سی امتحانات کو ملتوی نہیں کیا۔زائد از 31ہزار بے روزگار نوجوان جنہوںنے امتحان کےلئے رجسٹریشن کروایاتھا ۔انہوںنے ڈی ایس سی امتحان کے ہال ٹکٹ ڈاﺅن لوڈ نہیں کئے۔

کانگریس پارٹی نے ماقبل انتخابات میگا ڈی ایس سی منعقد کرنے کاوعدہ کیاتھا تاہم اقتدار پر فائز ہونے کے بعد کانگریس نے اپنے انتخابی وعدے کو پورانہیں کیا۔ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکانے کہاکہ ریاستی حکومت امیدواروں کی درخواستوں کے مطابق ماہ ڈسمبر میں گروپII امتحان کے انعقاد کے امکانات کا جائزہ لے گی۔انہوںنے آج گروپ IIامیدواروں کے ساتھ سکریٹریٹ میں اجلاس منعقد کیا۔اجلاس کے فوری بعد ڈپٹی چیف منسٹر نے صدرنشین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن ایم مہندر ریڈی سے کہاکہ وہ گروپ II امتحانات کو ڈسمبر کے آخری ہفتہ تک ملتوی کرنے کے امکانات کا جائزہ لیں۔ملو بھٹی وکرامارکانے کہاکہ تقررات سے متعلق امتحانات میںکسی قسم کاٹکراﺅ نہ ہو ۔اس سلسلہ میں تمام اقدامات روبہ عمل لائے جائیںگے۔ا

نہوںنے کہاکہ تما م محکمہ جات میں جائیدادوں کو قطعیت دینے کے بعد جاب کیلنڈر کی اجرائی عمل میںلائی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ تقررات میں تاخیر پر ریاستی حکومت مالی بوجھ سے محفوظ رہے گی تاہم ےہ کانگریس حکومت کا ہرگزایجنڈہ نہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ ہماری ساری توجہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پر مرکوز ہے۔انہوںنے کہاکہ طلبہ مفادات حاصلہ کی باتوں میں نہ آئیں ۔کوئی ایسا اقدام نہ کریں جس سے آ پ کاکیریئر تباہ ہو۔ملو بھٹی وکرامارکا نے امیدواروں سے کہاکہ مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کی سہولت کےلئے اندرون چند یوم ہر اسمبلی حلقہ میںامبیڈکر نالج سنٹر کا آغازکیاجائے گا۔مذکورہ بالا مراکز اڈوانس ٹکنالوجی کے ساتھ تعمیر کئے جارہے ہیں اور ےہ مراکز صبح 10بجے تا شام 5بجے کھلے رہیںگے۔انہوںنے کہاکہ مراکز پر مسابقتی امتحانات کےلئے مفت آن لائن کوچنگ فراہم کی جائے گی۔طلبہ کو مسابقتی امتحانات کی تربیت کےلئے ملک بھر سے ماہرین کی خدمات حاصل کی جارہی ہے۔وہ حیدرآباد سنٹر سے آن لائن کلاسس کا انعقاد عمل میں لائیںگے اور طلبہ متعلقہ مراکزسے آن لائن سوالات پوچھ سکتے ہیںاور اپنے شکوک وشبہات کو دور کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button